سلو اوور ریٹ پر ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

سلو اوور ریٹ پر ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

لاہور:پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ دوسرا ایلمنیٹر میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوا جس میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 16 اوورز میں 171 کا ہدف ددیا۔ ہدف کی تعاقب میں کراچی کنگز 13 رنز سے ناکام رہی ۔ بابر اعظم اور جوئے ڈینلی نے عمدہ بیٹنگ کی لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل نے پاکستان سپر لیگ کی نقل شروع کر دی

اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیا ۔دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی کے کپتان نے مقررہ وقت میں اپنی ٹیم کے اوورز مکمل نہیں کیے جس کی وجہ سے میچ ریفری نے انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا ۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈکریں