پشاور زلمی کو اسپورٹ کرنے پر ماہرہ خان سے انکی ماں ناراض ہو گی

پشاور زلمی کو اسپورٹ کرنے پر ماہرہ خان سے انکی ماں ناراض ہو گی

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسٹارز نے مختلف ٹیموں کو اسپورٹ کیا ۔ کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ میں لانے کیلئے پاکستانی اسٹارز نے خود بھی کرکٹ گراؤنڈز کا رخ کیا ۔فرنچائز مالکان نےفلمی دنیا کے ہیرو اور ہیروئن کو اصل ہیروز کی اسپورٹ اپنی ٹیموں کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل نے پاکستان سپر لیگ کی نقل شروع کر دی

ماہرہ خان یوں تو کراچی کی ہیں لیکن یہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسسیڈر مقرر ہیں اور گزشتہ رات جب پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو ان کی خوشی آسمان کو چھو رہی تھی لیکن انہیں نہیں پتہ تھا کہ پشاور زلمی کی جیت انہیں مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ماہرہ خان نے جب پشاور زلمی کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا تو ان کی والدہ ان سے خفا ہوگئیں۔ماہرہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ ان سے بات نہیں کر رہیں کیونکہ ان کی ٹیم پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

10a5073c04d08da5d09f69dd1db15090

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ دوسرا ایلمنیٹر میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوا جس میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 16 اوورز میں 171 کا ہدف ددیا۔ ہدف کی تعاقب میں کراچی کنگز 13 رنز سے ناکام رہی ۔ بابر اعظم اور جوئے ڈینلی نے عمدہ بیٹنگ کی لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں: سلو اوور ریٹ پر ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ
  

اب پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں 25 مارچ کو کراچی میں ٹائٹل کے حصول کی جنگ لڑیں گے ۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی اور پی ایس ایل سیزن ٹو میں پشاور زلمی نے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ اس بات کا فیصلہ اب 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹڈیم میں ہو گا کہ کیا زلمی تائٹل کا کامیابی سے دفاع کرے گی یا یونائٹڈ زلمی کو زکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرے گی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں