پورا کراچی پیلی شرٹس پہن کر اسٹیڈیم میں آئے: ڈیرن سیمی

پورا کراچی پیلی شرٹس پہن کر اسٹیڈیم میں آئے: ڈیرن سیمی

لاہور: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی کراچی اسٹیڈیم آئے اور ہر طرف پیلی شرٹس ہی دکھائی دینی چاہیے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ کراچی تیار ہو جاؤ ہم آرہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ پورا کراچی پیلی شرٹس پہن کر اسٹیڈیم میں آئے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل فائنل میں وہ کامیابی حاصل کریں گے اور ساتھ ہی انہوں نے انشاءاللہ بھی کہا۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلا جائے گا۔

کل کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا کر پی ایس ایل تھری کے فائنل کیلئے اپنی جگہ بنائی۔

مزید پڑھیں: سلو اوور ریٹ پر ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ