پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے, وزیر اعظم

پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے, وزیر اعظم

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 78ویں یوم پاکستان کے موقع پروزیراعظم کاپیغام جاری کردیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہرپاکستانی نے پکاراپاکستان،امن کانشان یہ ہماراپاکستان،یہ وطن اقبال کاخواب اور ہمارے اسلاف کابہترین تحفہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 

ee68ff9a6896900a8ec15952af67748a



امن و خوشحالی کیلئے ہمارا جذبہ لازوال ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ باہمی اتفاق سے پاکستان کوامن کا گہوارا بنائیں گے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں عزم کااظہار کیا کہ ہرپاکستانی نے پکاراپاکستان،امن کانشان یہ ہماراپاکستان،عزم کانشان ہمارا پاکستان ہے۔ آئی ایس پی آر نے صوبائی گورنرز،وزراء اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے صدر کابیان بھی جاری کیا۔