آرمی چیف کی عمان کے وزیر دفاع سے ملاقات، باہمی دلچسپی، دفاع پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی عمان کے وزیر دفاع سے ملاقات، باہمی دلچسپی، دفاع پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سلطنت عمان کے وزیر دفاع سے ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سلطنت عمان پہنچ گئے، عمان پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمان کے وزیر دفاع سے ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران عمان کی مسلح افواج کے سربراہ بھی موجود تھے، آرمی چیف نے رائل عمان ایئر فورس کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔

عمان کے وزیر دفاع نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔