مردوں سے مشابہت : خواتین کی جنس بدلنے کی درخواست مسترد

مردوں سے مشابہت : خواتین کی جنس بدلنے کی درخواست مسترد

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مردوں سے مشابہت رکھنے والی تین خواتین نے حکومت سے اپنی جنس کو تبدیل کروانے کی درخواست دی جسے مسترد کردیا گیا۔
مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خواتین نے کئی مرتبہ علاج کروایا لیکن کوئی بہتری نظر نہیں آئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے جنس تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔تینوں خواتین نے تنگ آکر دبئی حکومت سے درخواست کی کہ ان کی تمام آفیشل دستاویزات میں ان کی جنس اور نام تبدیل کردیا جائے تاہم دبئی حکومت نے ان کی اس درخواست کو مسترد کردیا اور انہیں خاتون کی پہچان پر ہی قائم رہنے کا حکم دیا ہے۔
خواتین کے وکیل علی عبد اللہ منصوری نے اخبار کو بتایا کہ ان کی موکلان اب اس حوالے سے درخواست فیڈرل سپریم کورٹ میں دائر کریں گی۔