مریم نواز نے ٹوئٹر پر انتہائی جذباتی پیغام جاری کر دیا

مریم نواز نے ٹوئٹر پر انتہائی جذباتی پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد: احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف مریم نوازکی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد مریم نواز نے انتہائی جذباتی پیغام جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے بتا یا ”میری امی ابو کی منتظر ہیں ،ابھی فون پر پوچھا کہ اجازت مل گئی ؟میں نے کہا نہیں ملی تو آگے سے انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں ،ہمارا اللہ مالک ہے۔“


واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب ریفرنسزمیں ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواستیں دائر کی تھیںجس میں کہا گیا کہ کلثوم نواز کی گردن پر کینسر ٹیومردوبارہ ظاہر ہوگیا ہے،ڈاکٹرز کی ان کی سرجری تجویزکی ہے ، نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے عیادت کیلئے لندن جانا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں 26مارچ سے ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔جس پر احتساب عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں۔