عمران، زرداری سے توقع نہیں کہ وہ حکومتی کارکردگی کو سراہیں: احسن اقبال

عمران، زرداری سے توقع نہیں کہ وہ حکومتی کارکردگی کو سراہیں: احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری معیشت تین سو ارب ڈالر سے زیادہ کی ہو گئی، حکومت چاند بھی لے آئے تو مخالفین یہ کہیں گے کہ دھبے والا چاند ہے۔

23 مارچ سے متعلق جذبہ تعمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2025 کے ذریعے پاکستان کو پہلی 25 معیشتوں میں لائیں گے۔ ہم موٹرویز ہی نہیں اسکائی ویز بھی بنا رہے ہیں، آج پاکستان کے کھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔ عمران خان اور زرداری سے توقع نہیں کہ وہ حکومتی کار کردگی سراہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان میرے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں خیبرپختونخوا میں کیا کیا ؟ کے پی کے میں صوبائی حکومت سے زیادہ وفاقی حکومت نے فنڈز لگائے۔ آئندہ مالی سال بھی رواں مالی سال کی طرح ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کریں گے۔ رواں مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح کو چھ فیصد تک لے جائیں گے۔