شاہد آفریدی پی ایس ایل تھری کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے کراچی پہنچ گئے

شاہد آفریدی پی ایس ایل تھری کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے کراچی پہنچ گئے
کیپشن: shahid afridi psl 3 karachi kings

کراچی : کراچی کنگز کے آل رائونڈر شاہد آفریدی فائنل میچ دیکھنے کیلئے کراچی پہنچ گئے ، ان کا کہنا تھا کہ فائنل میں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کر رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کی ٹیم کراچی کنگز کے آل رائوندر شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی خوش آئند اقدام ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فائنل میں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کر رہا ہوں ، انجری کے باعث پی ایس ایل تھری کا اہم میچ نہیں کھیل سکا۔

آل رائونڈر نے کہا کہ فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں اچھی ہیں ، شائقین کو دلچسپ میچ دیکھنے کو ملے گا۔