اسرائیل نے شام میں بڑی کارروائی کا اعتراف کر لیا

اسرائیل نے شام میں بڑی کارروائی کا اعتراف کر لیا
کیپشن: israel accept strike in syria

تل ابیب : اسرائیل نے شام میں بڑی کارروائی کا اعتراف کر لیا ، 2007  میں شام میں مبینہ جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے دمشق سے 450 کلومیٹر شمال مشرق دور واقعہ دیر الزور صوبے میں الکبر کے مقام پر ری ایکٹر کو نشانہ بنایا جو تکمیل کے قریب تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس بات پر پرعزم ہے کہ ان کے مخالف ملک جوہری ہتھیار تیار نہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ شامی حکومت نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ وہ ری ایکٹر تعمیر کر رہے تھے۔