وقت آ گیا کہ اسرائیل کا گولن ہائٹس پر قانونی قبضہ تسلیم کیا جائے:ڈونلڈ ٹرمپ

وقت آ گیا کہ اسرائیل کا گولن ہائٹس پر قانونی قبضہ تسلیم کیا جائے:ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کے زیرِ قبضہ شامی علاقے گولن ہائٹس پر اسرائیل کا قانونی قبضہ تسلیم کر لیا جائے۔

 امریکی صدر نے اسی حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں بھی لکھا ہے کہ 52 سال بعد اب وقت آ گیا ہے کہ گولن کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کو مان لیا جائے کیونکہ وہ پہاڑیاں اسرائیل کے لیے حفاظتی اور دفاعی اعتبار سے بہت زیادہ اہم ہیں۔

f02d33a3dfaa02905f32ec581f75b2d3

یاد رہے کہ گولن کی گولن ہائٹس شام کا علاقہ تھا جس پر اسرائیل نے 1967میں قبضہ کر لیا تھا اور آج تک وہ قبضہ قائم ہے۔ اس حوالے سے شام کئی بار اپنے علاقے کو واپس حاصل کرنے کے لیے مطالبہ کر چکا ہے لیکن شام کی آواز کو ہمیشہ دبایا گیا اور اسے اسکا حق کبھی نہ دیا گیا ۔

اب امریکی صدر نے شامی علاقے کو قانونی طور پر اسرائیل کے قبضے میں دے دینے کی باقاعدہ مہم شروع کر دی ہے۔ جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس کے باہر امریکی صدر نے صحافیوں سے بات چیت کی اور تبھی اس خیال کا اظہار کیا جس پر شامی عوام نے احتجاج کیا ہے کہ اسرائیل ان کی زمین پر قبضہ کیے ہوئے ہے اور اب امریکہ غیر قانونی قبضے کو قانونی بنانے کے لیے مہم چلا رہا ہے۔