چین سے 2 ارب ڈالر سے زائد 25 مارچ کو مل جائیں گے، ترجمان وزارت خزانہ

چین سے 2 ارب ڈالر سے زائد 25 مارچ کو مل جائیں گے، ترجمان وزارت خزانہ
کیپشن: رقم کی سہولت کے حصول کے لئے ضابطے کی تمام کارروائیاں پوری کر لی گئی ہیں، وزارت خزانہ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب کا کہنا ہے کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا لی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر حسن نجیب کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مل جائے گی جس کی تمام کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا لی جائے گی اور رقم کی سہولت کے حصول کے لئے ضابطے کی تمام کارروائیاں پوری کر لی گئی ہیں۔ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ادائیگیوں کے توازن میں استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔