فلم ” رانگ نمبر ٹو “ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، نیلم منیر

فلم ” رانگ نمبر ٹو “ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، نیلم منیر

کراچی : اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ” رانگ نمبر ٹو “ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ مداح میری اداکاری سے مایوس نہیں ہوں گے۔

فلم میں رومانس اورکامیڈی کا حسین امتزاج ہے اور میرے خیال میں ڈپریشن کے اس دور میں ایسے موضوع کی فلم بہترین تفریح فراہم کرے گی۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ فلم میں میرے مد مقابل اداکار سمیع خان نے کام کیا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں جاوید شیخ،شفقت چیمہ ، محمود اسلم، دانش نواز اور ثناءشامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی فلم کا بے چینی سے انتظار ہے اور یقینی کامیابی کی صورت میں مجھے حوصلہ ملے گا۔