بھارتی فوج نے کمسن لڑکے سمیت 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا

بھارتی فوج نے کمسن لڑکے سمیت 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا
گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے باندی پورہ میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کمسن لڑکے سمیت 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کے بعد کل سے اب تک شہدا کی تعداد 6 ہو گئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے باندی پورہ میر محلہ میں سرچ آپریشن کے دوران 12 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد کو شہید کیا۔

گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شہید کیے گئے عامر رسول کی نماز جنازہ سوپور میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔