8 پاکستانی شہدا کو نیوزی لینڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا

 8 پاکستانی شہدا کو نیوزی لینڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا
کیپشن: شہدا کی نماز جنازہ میں نیوزی لینڈ بھر سے آئے 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے ایف پی

کرائسٹ چرچ: مساجد پر حملوں میں شہید ہونے والے 8 پاکستانیوں کو کرائسٹ چرچ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ شہدا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے متعلقہ فیملیز کے 20 سے زائد افراد پاکستان سے روانہ ہوئے۔ اہلخانہ کو سفری سہولیات دفتر خارجہ اور نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ میں نیوزی لینڈ بھر سے آئے 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ سانحے کے ایک شہید سید اریب احمد کا جسدِ خاکی آئندہ چند دنوں میں پاکستان بھیج دیا جائے گا۔ اس حوالے سے ان کے اہلخانہ کو آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن کا عملہ شہدا کے اہلخانہ کی معاونت کے لیے موجود رہے گا۔