ملائیشیا کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کااعلان

ملائیشیا کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کااعلان
image by facebook

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امن اور استحکام کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ملک میں امن کے بغیر سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی۔


ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آزادی کے وقت ملائیشیا غریب ملک تھا۔ آزادی کے وقت طے کیا تھا کہ ملائیشیا ترقی کے مراحل طے کرے گا۔ ہم نے کوریا اور جاپانی لوگوں سے سبق لیا اور کام کیا۔ آزادی کے وقت ہم نے چھوٹی صعنتوں پر انحصار کیا۔ بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولیات دیں اور ابتدائی دس سال ٹیکس کی چھوٹ دی۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ تاجروں کے لئے اشتراک کے موقع پیدا کرنا بہت ضروری ہیں۔ صنعتیں ہوں گی تو روزگار کے موقع پیدا ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا۔ ایک ایکٹر کے کارخانے میں 500 لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔ ملائیشیا میں غربت کا خاتمہ صنعتوں کے قیام سے ممکن ہوا۔

ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ بزنس کانفرنس کے انعقاد پر شکر گزار ہوں۔ دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔ اس طرح کی کانفرنس ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ ہمیں دونوں ملکوں کی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسرائیل کے علاقہ سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نہیں رکھا۔