مریم نواز  دھرنا دیں پانی اور ٹینٹ ہم دیں گے، شہباز گل

مریم نواز  دھرنا دیں پانی اور ٹینٹ ہم دیں گے، شہباز گل
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز  دھرنا دیں، ہم  پانی اور ٹینٹ کی سہولیات فراہم کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں مریم نواز نواز کے  بھائی حسن اور حسین تو نہیں آئیں  لیکن ہم ضرور شریک ہوں گے ، مریم نواز سے اپیل ہے قوم کو یوم  پاکستان پر گمراہ نہ کریں،  دھرنے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہنواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔میاں صاحب کا بلڈ پریشر 140/90 تھا۔ انہوں نے آج انڈے، آلو گوشت، سبزی اور چاول کھائے۔ تاہم انہیں آج صبح دانت میں تکلیف ہوئی جس کے لیے ڈینٹل سرجن کو جیل بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب کو اگر کوئی تکلیف ہے تو کسی بھی ہسپتال میں علاج کروا سکتے ہیں۔ گردے کی تکلیف سے متعلق بھی کسی ڈاکٹر کو نہیں بتایا۔