انسٹا گرام کا  صارفین کے لیے   نیا فیچر متعارف کروانےکا اعلان

انسٹا گرام کا  صارفین کے لیے   نیا فیچر متعارف کروانےکا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو

نیویارک :مشہور زمانہ سوشل ویب سائٹ  انسٹا گرام نے  صارفین کے لئے نام تبدیل کرنے کا   نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان کر دیا ۔ 

فون ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق ، فیس بک کی مشہور زمانہ سوشل ایپ انسٹاگرام نے صارفین کی آسانی کے لیے نیا  فیچر  متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس میں  نام کو  عارضی طور پر تبدیل کرنے کی سہولت موجود ہو گی۔ 

ایسے صارفین جن کا   انسٹا گرام پر  موجودہ نام  کسی دوسرے صارف سے ملتا ہے تو ایسے صارفین کے لیے  ایک اچھی خبر ہے کہ ایپلی کیشن پر نئے فیچرسے آپ اپنا پرانا نام دو ہفتوں کے لئے تبدیل کر سکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صارفین کو محض اپنا نام تبدیل کرنے کے لئے یہ ایپ ڈیلیٹ کرنی پڑتی تھی مگر اب انسٹا گرام نے صارفین کی آسانی کے لیے نام تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔