نریندر مودی کا یوم  پاکستان پر نیک خواہشات کا اظہار

 نریندر مودی کا یوم  پاکستان پر نیک خواہشات کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم  پاکستان پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ  پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یوم پاکستان کے حوالے سے میسج بھیجا ہے۔جس میں  نریندر مودی نے یوم پاکستان پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ مودی نے کہا ہے کہ  یہ وقت برصغیر کےجمہوری عوام ، امن، ترقی  اور خوشحالی کے لیے مل  کر کام کرنے کا وقت ہے ۔ 

8d4eac06e9f3fe094dcd47b28a696f18

عمران خان نے مزید کہا کہ مودی نے پیغام میں کہا کہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جو دہشتگردی اور تشدد سے پاک ہو۔