پہلا ون ڈے:کینگروز نے شاہینوں کو دبوچ لیا ، فنچ نے پاکستانی باولرز کی ایک نہ چلنے دی

پہلا ون ڈے:کینگروز نے شاہینوں کو دبوچ لیا ، فنچ نے پاکستانی باولرز کی ایک نہ چلنے دی
کیپشن: image by cricinfo

شارجہ : کینگروز نے پہلے معرکہ میں شاہینوں کو  دبوچ لیا ، قومی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست، فنچ نے پاکستانی باولرز کی ایک نہ چلنے دی ، شاندار سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں دو سو اسی رنز بنائے۔


اوپننگ بلے باز امام الحق 17 اور شان مسعود 40 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ، حارث سہیل نے 115 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھے۔

عمر اکمل نے تین چھکوں کی بدولت پچاس گیندوں پر انچاس رنز کی اننگز کھیلی ، شعیب ملک نے 11 اور فہیم اشرف نے 28 سکور کیے۔عماد وسیم نے 7 گیندوں پر 12 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھا۔


کینگروز نے مطلوبہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، فنچ نے پاکستانی باولرز کی ایک نہ چلنے دی اور چار چھکوں اور آٹھ چوکوں کی بدولت ایک سو سولہ رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔