ن لیگ کے دیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے شہباز شریف نہیں کمانڈر سیف گارڈ آگیا ہو:فواد چوہدری

ن لیگ کے دیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے شہباز شریف نہیں کمانڈر سیف گارڈ آگیا ہو:فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کےدیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نہیں بلکہ کمانڈر سیف گارڈ آ گیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سالوں حکمرانی کے بعد تباہ حال ادارے اور کمزور معیشت دے کر لندن جا بیٹھیں، آنا جانا لگا رہے گا لیکن ان کا سیاسی مستقبل بڑا زیرو ہے۔

 فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں، ان کی واپسی کے لیے بڑی محنت ہوئی ہے،شہباز شریف کی فلائیٹ کو آنے دینا بہت خوش آئند ہے  ۔

b4bf0fc0c8c1ea2a3884334f4b45ce5c

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبار شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہا ہے کہ شہباز شریف کی واپسی کے لیے بڑی محنت کی گئی ہے، شہبازشریف کی فلائٹ کو آنے دینا خوش آئند ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی پر شہباز شریف کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا، امید ہے باقی شریف فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی طرف جو پیسے بنتے ہیں اس کا پلی بارگین کریں اور بے شک لندن میں رہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 4 ماہ بعد آج صبح لندن سے واپس اسلام آباد پہنچے تھے جہاں ن لیگی رہنماوں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا تھا ۔