پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 644 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 644 ہو گئی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ،مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 644 ہو گئی ہے، اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 3 افراد ہلاک جبکہ پانچ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات 12 بجے تک ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 625 تھی جو 19 مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 644 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز 130 نئے کیسز میں سے سندھ میں 40، پنجاب میں 41 ،گلگت بلتستان میں 34، بلوچستان میں 10، خیبر پختونخوا میں 4 اور اسلام آباد میں ایک نیا کیس سامنے آیا تھا۔

اسلام آباد میں زیر علاج ایک مریض صحتیاب بھی ہوا جس کے بعد اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل کراچی میں 2، حیدرآباد میں ایک اور اسلام آباد میں ایک مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے 3 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں سے 2 خیبر پختونخوا اور ایک کراچی میں ہوئی ہے۔