کورونا سے ریال میڈرڈ کلب کے سابق صدر چل بسے

کورونا سے ریال میڈرڈ کلب کے سابق صدر چل بسے

میڈرڈ :ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔


سپینش فٹ بال کلب کے سابق صدر کی عمر 76 برس تھی ، وہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

سانز 1995سے 2000تک کلب کے صدر رہے، ان کے کلب نے 2 بار چیمپئنز لیگ ٹائٹل حاصل کیا۔