یوم پاکستان   پر ہونیوالی قومی اعزازات کی تقاریب منسوخ

 یوم پاکستان   پر ہونیوالی قومی اعزازات کی تقاریب منسوخ


اسلام آباد : عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث  کل یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزازات کی تقاریب منسوخ کر دی گئیں ۔

 یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزازات کی مرکزی تقریب کل  ایوان صدر میں ہونا تھی جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شخصیات کوعسکری وسول اعزازات سے نوازنا تھا۔

گورنر ہاؤسز میں ہونے والی اعزازات کی تقاریب بھی منسوخ کر دی گئیں ۔کابینہ ڈویژن کے مطابق اعزازات کی تقریب عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائوکے پیش نظر منسوخ کی گئی  جبکہ صورتحال بہتر ہونے پر   تمام تقاریب منعقد کی جائیں گی۔