دنیا بھر میں سینکڑوں ہوٹلوں کے مالک نے کورونا کے باعث خودکشی کرلی

دنیا بھر میں سینکڑوں ہوٹلوں کے مالک نے کورونا کے باعث خودکشی کرلی
کیپشن: ارب پتی امریکی نے کورونا سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
سورس: File photo

ٹیکساس، دنیا بھر میں ہوٹل انڈسٹری میں منفرد ساکھ رکھنے والی شخصیت نے کورونا وائرس کے باعث خودکشی کرلی ۔ ارب پتی امریکی شہری کورونا سے روبہ صحت ہونے کے بعد دیگر مسائل سے دوچار تھے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں 610 ہوٹلوں کے مالک اور کئی کاروبارچلانے والے کینٹ ٹیلر اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے ۔ 

ارب پتی کینٹ ٹیلر کے اہل خانہ نے کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں ان کی موت کو خودکشی قراردیا ہے ۔ 

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کینٹ ٹیلر چند ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرتے رہے ۔ جس کے بعد وہ کورونا وائرس سے روبہ صحت ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق کینٹ ٹیلر کورونا سے بچنے کے بعد دیگر پچیدہ ایشوز کا شکار ہوگئے تھے ان کے کانوں میں مسلسل سیٹیاں بجتی رہتی تھیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھے ۔ 

کینٹ ٹیلر طبی مسائل کے لئے علاج کروا رہے تھے لیکن یہ مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے چلے جارہے تھے جس کی  وجہ سے وہ کافی پریشان تھے اور تنہائی کا شکار بھی ہوچکے تھے ۔ 

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کینٹ ٹیلر کافی پریشان تھے اور اکثر اپنے کمرے میں گھنٹوں تنہائی میں گذارہ کرتے  تھے پھر ایک روز اچانک وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ ان کی موت کا سبب خودکشی قرار دیا گیا ہے ۔