پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا حکومت میں واپسی سے انکار

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا حکومت میں واپسی سے انکار

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے تمام منحرف ارکان نے حکومت میں واپسی سے انکار کردیا۔

نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی جماعت میں باغی ارکان کی تعداد 35 ہو چکی جبکہ منحرف ارکان میں سے کوئی بھی رکن واپس نہیں جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ  زیادہ تر سینئر سیاستدان ہیں کوئی ایسی ویسی صورتحال ہوئی تو سیٹ سے استعفیٰ دیدیں گے۔

دوسری جانب   پی ٹی آئی کے ایک اور منحرف رہنما احمد حسین دیہڑ نے کہا کہ مجھ پر پیسے لینے کا الزام لگایا گیا میں نے 40کروڑ روپے کی زمین مفت ریسکیو 1122 کو دے دی جبکہ میرے گھر پر غنڈہ بریگیڈ سے حملہ کروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بات عزت کی ہے،کیا باپ ایسے ہوتے ہیں کہ بیٹی کے گھر میں غنڈے گھسا دیں۔

علاوہ ازیں  نور عالم خان نے کہا کہ  گالیاں دینے کے بعد حکومت کس منہ سے ہم سے واپسی کا مطالبہ کر رہی ہے، عمران خان اگر انسان کو شیر اور کتے کی نظر کے بجائے انسان  کی نظر سے دیکھتے تو حالات یہاں تک نہ پہنچتے۔

مصنف کے بارے میں