پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی

  

  اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی،ایک دن میں دو مریض انتقال کر گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید دو مریض جان کی بازی ہار گئے   جس کے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 333 ہو گئی ۔

 کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید27 ہزار741 ٹیسٹ کیے گئے جس میں228افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح صفر عشاریہ 82 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار470مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں