او آئی سی امت مسلمہ کی اخوت و بھائی چارے کی روشن   علامت ہے: شہباز شریف

 او آئی سی امت مسلمہ کی اخوت و بھائی چارے کی روشن   علامت ہے: شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف    شہباز شریف  نے او آئی سی  اجلاس  کے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی امت مسلمہ کی وحدت اور  اخوت و بھائی چارے کی روشن   علامت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لیگی صدر نے کہا کہ ’اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزراء خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے معزز مہمانوں کو پاکستان کے عوام، پارلیمنٹ اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اہل وسہلا مرحبا کہتے ہیں۔ 'او آئی سی' امت مسلمہ کی وحدت، اخوت و بھائی چارے کی روشن اسلامی قدر کی علامت ہے۔‘

شہباز شریف نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنا پیغام دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’یہ اسلامی دنیا کے عوام کی امنگوں، آرزوؤں اور مفادات کی امین ہے۔ امہ پرامید ہےکہ یہ ادارہ ان کے مفادات و حقوق کے تحفظ اور فلسطین، جموں و کشمیر سمیت دنیا بھرمیں ستائےجانے والےمسلمانوں کے لئے دفاعی حصار ثابت ہوگا۔ ہم آپ کی کامیابی اور پرلطف قیام کے لئے دعا گو ہیں۔ ‘

مصنف کے بارے میں