پب جی گیم میں اداکار عمران عباس کی کاپی، مداح بھی حیران

پب جی گیم میں اداکار عمران عباس کی کاپی، مداح بھی حیران

لاہور: چینی کمپنی ’ٹینسنٹ‘ کی موبائل فون ایکشن گیم ’پب جی‘  نے اپنے کریکٹرز میں معروف پاکستانی اداکار عمران عباس جیسا دکھنے والا کریکٹر  بھی شامل کر لیا۔

5f6760c055f34678f9f56358a2d44e57


 اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’  کسی نے مجھے پب جی کا یہ نیا کریکٹر بھیجا ہے (تاہم میں اس بارے زیادہ نہیں جانتا) اس میں نہ صرف چہرہ بلکہ لباس بھی ہوبہو ایک جیسے لگتے ہیں،  آپ لوگ کیا کہتے ہیں؟ جس کے بعد اداکار کے مداحوں نے بھی ویڈیو پر اپنی رائے دی۔

عمران عباس کی ویڈیو پر نہ صرف پب جی کھیلنے والے بلکہ دیگر مداحوں نے بھی خوب تعریف کی۔

مصنف کے بارے میں