تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں ایم کیو ایم نے کیا فیصلہ کیا ؟آصف زرداری سے رابطہ 

تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں ایم کیو ایم نے کیا فیصلہ کیا ؟آصف زرداری سے رابطہ 

کراچی :مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں ایک دفعہ پھر اسلام آباد میں ملاقات کا دعوت نامہ دیدیا ۔

آصف زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے گفتگو کے دوران پوچھا کہ  آپ نے عدم اعتماد تحریک کے سلسلے میں کیا فیصلہ کیا ہے ؟آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ میں نے آپ سے کہا ہے کہ آپ براہِ راست مجھ سے اور بلاول سے رابطے میں رہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ایم کیو ایم آپ کے ساتھ رابطے میں رہے گی ۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسلام آباد آئیں، ملاقات کرتے ہیں، اس میں جو بھی طے ہوگا اس پر عمل ہوگا، جبکہ میں اور بلاول براہِ راست رابطے اور معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے بتایا کہ وہ کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔