کیمرون گرین کا پاکستانی پچز سے متعلق اہم انکشاف 

cameron green, Australia Cricket, Pak Vs Aus

لاہور:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کیمرون گرین نے کہا کہ ایشیائی وکٹوںپر کھیلنا ہمیشہ سے ایک چیلنج ہو تا ہے ،ان پچز پر کھیلنا سیکھ رہا ہوں ،یہاں وکٹ پر رک کر کھیلنا آسان نہیں ہے ،رنز آسانی سے نہیں بنتے ۔

کیمرون گرین نے کہا کہ حریف ٹیم کے نسیم شاہ اور شاہین شاہ اچھے بالرز ہیں،نسیم شاہ نے اچھی بالنگ کی، بالر نے پرانی گیند کا زیادہ عمدہ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف پارٹنرشپ کو زیادہ سے زیادہ لمبا کرنا تھا،کیمرون نے کہا پاکستانی وکٹس پر بال نیچے رہتا ہے جس کی وجہ سے رنز بنانا آسان نہیں ہے ۔

ایشیز میں رنز کرنے کے بعد میرے لیے اس سیریز میں بھی پرفارم کرنا بہت اہم ہے، ٹیم مینجمنٹ کے دیئے گئے گیم پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ پرانے گیند پر سوئنگ میں زیادہ مدد مل سکے گی، کوشش ہوگی کہ پاکستانی ٹیم کو کم سے کم سکورتک محدود رکھیں او راس کے لئے رحکمت عملی  کے مطابق کھیل رہے ہیں۔