تحریک عدم اعتماد ،کیا پی پی پی ، ایم کیو ایم میں معاملات سیٹل ہو گئے ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا 

PPP,PMLQ,PMLN Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif, PMIK, Imran Khan

اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے سینئر نمائندے بھی شریک ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے ایم کیو ایم سے ملاقاتوں کے بعد انہیں 24 یا 25 تک اپوزیشن کی حمایت کیلئے ڈیڈ لائن دیدی ہے کہ وہ واضح اعلان کریں ۔ذرائع کا کہنا مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی کوشش ہے کہ وہ کسی بھی طرح ایم کیو ایم کو اس بات پر قائل کر لیں کہ وہ اپوزیشن کی حمایت کیلئے 24 یا 25 تک واضح اعلان کریں ۔

پی پی پی اور ایم کیو ایم کی ملاقات میں مسلم لیگ ن کے سینئر نمائندے بھی شریک تھے ،پی پی پی ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی ملاقات پارلیمنٹ لاجز  میں وفاقی وزیر امین الحق کی رہائش گاہ پر ہورہی ہے ،پیپلز پارٹی کی طرف سے خورشید شاہ شیری رحمان نوید قمرانور سیال اور ناصر شاہ شریک ہوئے ،ن لیگ کی طرف سے شیخ فیاض دین ایاز صادق ملاقات میں شریک تھے ۔ ایم کیو ایم کی طرف سےعامر خان ڈپٹی کنوینرامین الحق وسیم اختر موجود تھے ۔

ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی ،مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم اور پی پی پی کے درمیان معاملات حل کرانے کے لئے ثالث کا کردار ادا کررہی ہے ،مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم اور پی پی پی کے درمیان معاملات بہت آگے بڑھ چکے ہیں جس کے بارے میں اعلان بہت جلد متوقع ہے ۔