تحریک عدم اعتماد ، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وزیراعظم عمران خان کو جھٹکا دیدیا 

تحریک عدم اعتماد ، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وزیراعظم عمران خان کو جھٹکا دیدیا 
سورس: File

اسلام آباد : اٹارنی جنرل خالد جاوید نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر منحرف ارکان کے ووٹ کاسٹ ہونے اور شمار بھی ہونے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کی رائے سے بالکل مختلف رائے دی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ منحرف ممبران قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد پر اپنا ووٹ کاسٹ بھی کر سکتے ہیں اور ووٹ وزیراعظم کیخلاف کاؤنٹ بھی ہوگا ۔

واضح رہے کہ حکومت منحرف ایم این ایز کےخلاف سپریم کورٹ گئی ہے ۔ حکومت نے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا جس پر سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 24 مارچ کو سماعت کرے گا۔

حکومت کا موقف ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں منحرف ارکان ووٹ کاسٹ بھی کردیں تو ان کا ووٹ کاسٹ ہوجائے گا لیکن سپیکر کو اختیار ہے کہ وہ اسے شمار نہیں کرےگا لیکن اب اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کا ووٹ کاسٹ بھی ہوگا اور کاؤنٹ بھی ہوگا اس طرح صدارتی ریفرنس جس بنیاد پر کھڑا تھا وہ ہی گر گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں