آڈیو ، ویڈیوز کی کوئی حیثیت نہیں، ادارے کا تحفظ کریں گے: چیف جسٹس کا اعلان

آڈیو ، ویڈیوز کی کوئی حیثیت نہیں، ادارے کا تحفظ کریں گے: چیف جسٹس کا اعلان

اسلام آباد:  سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس میں چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دیے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو ہم مداخلت کریں گے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے۔ہم صبر اور درگزر سے کام لے کر آئینی ادارے کا تحفظ کریں گے۔ آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ہم ان ٹیپس پر صبر اور درگزر کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ادارے کا تحفظ کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ویڈیو ریلیز ہوئی تھی جس میں وہ دعویٰ کر رہے تھے کہ سپریم کورٹ کے دو ججز کو ایک جج اور لاہور ہائیکورٹ کو علی افضل ساہی مینج کرتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں