پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
سورس: File

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوگا ہم مشترکہ اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے ۔پی ٹی آئی ممبران سینیٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا اجلاس آج طلب کیا ہے جو چار بجے شروع ہوگا۔ اجلاس میں اہم سیاسی ، معاشی اور سلامتی کے امور پر فیصلے کیے جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں