وزیر اعظم نے تھر پار کر میں ایک ہزار چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کے 2 منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم نے تھر پار کر میں ایک ہزار چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کے 2 منصوبوں کا افتتاح کردیا

تھر پار کر :وزیراعظم شہباز شریف نے  ایک ہزار 6 سو 50 میگا واٹ بجلی کے  2 منصوبوں تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ کول مائن پراجیکٹ  کا افتتاح کر دیا گیا۔ 
 

وزیر اعظم شہباز شریف کا تھر پار کر میں ایک ہزار چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کے 2 منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ تھر میں کوئلے سے   بجلی کی  پیداوار بڑھ کر 3300تینتیس سو  میگا واٹ ہو جائے گی۔ تین ارب تریپن کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری سے منصوبے تعمیر کئے گئے ہیں ۔ 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تھر کوئلے کے ذخائر اللہ تعالیٰ نے ہمیں تحفے کو طور پر دیئے ہیں۔تھر کا صحرا اور ریتلے میدان صنعت  میں تبدیل ہوچکے ہیں۔یہ ترقی کا سفر پاکستان کی  خوشحالی کا موجب بنے گا، پورے پاکستان کیلئے آج کا دن خوشی کا باعث ہے،ان منصوبوں کی تکمیل قومی اہمیت کی حامل ہے۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  یہ  بہت خوشی کی بات ہے کہ  شہباز شریف  ایک بار پھر   تھرپارکر میں موجود ہیں،  وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ تھرپار کرکیلئے وقت نکالتے ہیں، تھر   پاکستان  کی تقدیر بدلے گا ،  وفاقی اور صوبہ سندھ مل کر کام کررہے ہیں،  4 سال سے تھرکول پر محنت کررہے تھے،  وزیراعظم شہباز شریف کے تعاون سے منصوبے جلد مکمل ہوگئے۔

  بلاول بھٹو نے کہا تھرپار کر کی عوام کو اس منصوبے کے حوالے سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، پچھلے کچھ سالوں میں تھرپار کی شکل تبدیل ہوچکی ہے، سی پیک کی وجہ سے بہت بہتری آئی ہے،  پاکستان بھر سے لوگ تھرپار کر آکر کام کررہے ہیں،  تھرکول کی وجہ سے تھرپارکر میں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ 
 

  تھر پار کر میں ہونے والی  ایک ہزار چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کے 2 منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو  سمیت  وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ شخصیات  نے شرکت کی ۔   

مصنف کے بارے میں