ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکار وں کو سپرد خاک کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکار وں کو سپرد خاک کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان:  دہشت گردوں کیخلاف  آپریشن میں  شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو  فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا  کیا گیا  ۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق شہید ہونے والوں میں  حوالدار اظہر، نائیک محمد اسد، سپاہی عیسیٰ شامل ہیں جن کو نماز جنازہ کی ادآئیگی کے بعد ان کے  آبائی علاقوں لودھراں،میاں چنوں اور جنوبی وزیرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ، تدفین میں  شہداکےاہل خانہ اوررشتےداروں کی بڑی تعداد اور  حاضرسروس وریٹائرڈفوجی حکام نے  شرکت کی ۔  

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اورانٹیلی جنس ایجنسیاں ہرقیمت پردہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں