بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 24 مارچ کو ہو گا

بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 24 مارچ کو ہو گا

نئی دہلی: بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے ہند کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے یکم رمضان المبارک 24 مارچ بروز جمعہ ہو گی۔ 
دوسری جانب بنگلہ دیش میں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے ہیں جبکہ سعودی عرب میں بھی گزشتہ روز رمضان کا چاند نظر نہیں آیا تھا جہاں پہلا روز جمعرات کو ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں