مردان: عبدالولی خان یونیورسٹی میں سرچ آپریشن ، ہاسٹلز سے اسلحہ اور نشہ آور ادویات برآمد

مردان: عبدالولی خان یونیورسٹی میں سرچ آپریشن ، ہاسٹلز سے اسلحہ اور نشہ آور ادویات برآمد

مردان : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مردان یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور نشہ آور ادویات برآمد کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق طالب علم مشال خان کے قتل کے باعث 40روز بند رہنے کے بعد آج دوبارہ سے کھلنے والی عبدالولی خان یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے اسلحہ اور نشہ آور ادویا ت برآمد ہوئی ہیں ۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں سرچ آپریشن کیا گیا جہاں مختلف کمروں سے طالب علموں کے قبضے سے4پستول اور 10میگزینیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ بیشتر کمروں سے منشیات اور نشہ آور ادویات بھی ملی ہیں جو طالب علم استعمال کر رہے تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسلحہ اور نشہ آور ادویات برآمد کر کے تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے تاہم سرچ آپریشن کے دوران کسی طالب علم کی گرفتاری کے بارے نہیں بتایا گیا۔