نیپال :پاکستانی کوہ پیماء عبد الجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر لی

نیپال :پاکستانی کوہ پیماء عبد الجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر لی

کٹھمنڈو: پاکستانی کوہ پیماءکرنل (ر) عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤ نٹ ایورسٹ سر کرلی، وہ یہ معرکہ سرانجام دینے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤ نٹ ایونٹ سر کرلی ہے، وہ یہ معرکہ سرانجام دینے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔عبدالجبارپاکستان میں براڈپیک،گشہ بروم ٹو،سپنگٹیک بھی سرکرچکے ہیں ۔کرنل (ر) عبدالجبار کئی ہفتوں سے نیپال میں ہیں، انہوں نے 16 مئی کو بیس کیمپ سے ماؤ نٹ ایونٹ سر کرنے کیلئے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ مشن کی کامیابی کے بعد عبدالجبار بھٹی بیس کیمپ روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ عبد الجبار بھٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں ان سے قبل نذیر صابر، حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ بھی ماونٹ ایورسٹ سرکرچکی ہیں