آج مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

آج مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ،سرگودھا ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی میں علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ذرائع کے  مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم ژوب، قلات،سرگودھا ڈویژن،بالائی فاٹا،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم پنجاب، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پارہ چنارمیں 24،سیالکوٹ (کینٹ)13، جوہرآباد12،ساہیوال09،میانوالی08،لاہور،گوجرانوالہ06،سرگودھا05، قصور04،اوکاڑہ02، ڈی جی خان 01،راولاکوٹ 14،گڑھی دوپٹہ06،میر کھانی، 02، دوروش، دیر،بالاکوٹ میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد، دادو میں45،سبی،لاڑکانہ،پڈعیدن، تربت میں 44 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 23اور زیادہ سے زیادہ 28،اسلام آباد 20اور 30،کراچی 28اور 35،پشاور میں 22اور زیادہ سے زیادہ ، 38، کوئٹہ میں کم سے کم 12اور زیادہ سے زیادہ 34،گلگت13اور 34جبکہ چترال میں 11اور زیادہ سے زیادہ 30ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے