گوادر سے پاکستانی سی فوڈ کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی

گوادر سے پاکستانی سی فوڈ کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی

گوادر:پاک چین اقتصادی راہداری کا استعمال شروع ہو گیا،گوادر سے سی فوڈ کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی،گوادر سے چین پہنچنے والی کھیپ میں مختلف قسم کی مچھلیاں ،جھینگے اور کیکڑے شامل ہیں۔
پاکستان سے بھیجے گئے سی فوڈ میں کا وزن ڈیڑھ ٹن کہا جا رہا ہے،چینی شہریوں کی جانب سب سے زیادہ دلچسپی جھینگوں میں دیکھی گئی ہے۔جھینگوں کی پوری کھیپ دس منٹ میں بک گئی۔
پاک چین اقتصادی تعاون میں گوادر بندرگاہ نہایت اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہے،چین گوادر میں سی فوڈ کی پروسسنگ کا یونٹ لگائے گا اس کے علاوہ گوادر میں تیل صاف کرنے کا رخانہ بھی لگایا جائے گا۔ماہرین کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی پر دنیا کا بہتر ین سی فوڈ پایا جا تا ہے اگر پاکستان سی فوڈ کی برآمدات پر مناسب کام کرے تو اس سے پاکستان کو عالمی منڈی میں اہمیت حاصل ہو جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں