ڈا کٹر عظمیٰ کیس میں ایک بار پھر بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو خفت کا سامنا

ڈا کٹر عظمیٰ کیس میں ایک بار پھر بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو خفت کا سامنا

اسلام آباد:بغیر پاس کے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ ہائی کمیشن کا اہلکار ڈاکٹر عظمیٰ کیس کی سماعت سننے کے لئے عدالت آیا تھا۔

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی ڈاکٹرعظمی کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار بھی سماعت سننے کے لئے عدالت پہنچے تو وہ عدالت کے قواعدو ضوابط کے بر خلاف احاطہ عدالت میں داخل ہونے لگے تو وہاں تعینات عملے نے انہیں احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا ۔ اور انہیں پاس کے ساتھ آنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار نے غنیمت جانتے ہوئے پاس حاصل کیا اور ڈاکٹر عظمی کیس کی سماعت کے لئے عدالت اندر چلے گئے۔

واضح رہے کہ اسے سے قبل بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار نے ڈاکٹر عظمی کیس کی سماعت کرنے والے جج محسن اختر کیانی کی تصاویر لینے کی کوشش کی تھی جس پر ان کا موبائل ضبط کرلیا گیا تھا۔ تاہم عدالت سے تحریری معافی مانگنے پر ان کا موبائل واپس کردیا گیا تھا۔