کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، داعش کا مبینہ رابطہ کار گروپ پکڑا گیا

 کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، داعش کا مبینہ رابطہ کار گروپ پکڑا گیا

کراچی:کراچی میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے داعش کا مبینہ رابطہ کار گروپ پکڑلیا۔ گرفتار ملزمان میں لاہور کی بڑی یونیورسٹی کا پروفیسر اور خاتون شامل ہیں۔


محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)ذرائع کے مطابق زیرحراست خاتون گرفتار پروفیسر کی قریبی عزیز ہے ۔ ملزمان کے داعش ارکان سے مبینہ رابطوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

ملزمان پر تقریبات کی کوریج میں استعمال ہونے والے چھوٹے ڈرونز سے ٹارگٹڈ بم حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی میں ملزمان کے دیگر ساتھی بھی پکڑے گئے۔