میرا اپنے فیصلے خود کرتی ہیں، شاہد کپور

میرا اپنے فیصلے خود کرتی ہیں، شاہد کپور

ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ ان کی بیوی میرا اپنے فیصلے خود کرتی ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت اپنی بیٹی میشاکے ساتھ ایک کمرشل کرنے پر غور کر رہی ہیں ۔


ایک انٹر ویو کے دوران شاہد کپور سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا جو کرہی ہیں وہ مکمل طور پر ان کا اپنا فیصلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا وہی کریں گی جو ان کے لئے اچھا ہو گا،وہ جو بھی فیصلہ کریں گی میں اس میں مداخلت نہیں کروں گا بلکہ میں خوش ہوں گا اور ان کی حمایت کروں گا ۔