اسرائیل بھارت کو63کروڑ ڈالر کا میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا

اسرائیل بھارت کو63کروڑ ڈالر کا میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا

کراچی: بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ میں ایک اور نئی پیش رفت ہوئی ہے، اب اسرائیل بھارت کو 63کروڑ ڈالر کا میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کر نے جا رہا ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے اعلان کیا تھا ایک معاہدے کے تحت اسرائیل بھارت بحریہ کو میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔
اس نئے میزائل سسٹم کی مالیت63کروڑ ڈالر ہے،
یاد رہے یہ معاہدہ گذشتہ ماہ ہونے والے ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدے کی کڑی ہے،اس معاہدے کے تحت اسرائیل کمپنی بھارت کے چار بحری جہازوں کے لیے ایل آر ایس اے ایم ایئر اور میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گی۔
یہ ڈیفنس سسٹم جس کا نام ایل آر ایس اے ایم ایک جدید اور ائر ڈیفنس سسٹم ہے جو کہ اسرائیل اور بھارت اداروں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
بھارت کی انتہا پسند حکومت اسلحے کے انبار لگا رہی ہے اور بھارتی میڈیا اور حکومت عوام کو جنگی جنوں میں مبتلا کر رہے ہیں،یاد رہے بھارتی ائیر چیف نے خط لکھ بھارت فضائیہ کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر دفاعی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ایسا پاکستان کو پر دباﺅ بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں