بھارتی خاتون عظمی نے بیٹی کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی

بھارتی خاتون عظمی نے بیٹی کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد:پاکستانی نوجوان طاہر علی سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون عظمی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ہے ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیٹی سخت بیمار ہے،اس کی تیمارداری کرنے کے لئے بھارت جانے کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ چالیس صفحات پر مشتمل ہے ۔ جس میں بھارتی ڈاکٹر عظمی نے بھارت میں موجود اپنی بیٹی فلک کی بیماری کے سرٹیفکٹ پیش کئے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق فلک کو تھیلیسیمیا کا مرض لاحق ہے، جس کے باعث وہ سخت بیمار ہے۔ لہذا عدالت انہیں بیٹی کی تیمار داری کرنے کے لئے بھارت جانے کی اجازت دے ۔

میڈیکل رپورٹ بھارتی ہائی کمیشن اور عظمی کے وکیل بیرسٹر شاہنواز نون نے جمع کرائی۔ اس موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عظمی نیاسلام آباد ہائی کورٹ میں 506ضابطہ فوجداری کی درخواست دائرکی تھی جس میں بھارت خاتوں نے موقف اپنایا تھا کہ طاہر علی نے انہیں ہراساں کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔اس کے علاوہ طاہر علی نے میری امیگریشن دستاویزات بھی چھین