شاہ سلمان سے جھک کر سعودی اعزاز وصول کرنے پر ٹرمپ پر امریکی عوام کی تنقید

شاہ سلمان سے جھک کر سعودی اعزاز وصول کرنے پر ٹرمپ پر امریکی عوام کی تنقید

ریاض:امریکی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے جہان اُ ن کو شاہ سلمان نے اعلیٰ ترین سعودی ایوارڈ سے نوازا،دوسری طرف امریکی عوام اپنے صدر پر تنقید کر رہے کہ صدر ٹرمپ نے جھک کر شاہ سلمان سے ایوارڈ کیوں وصول کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے سابق خاتون اول کومشعل اوبامہ کہ بھی سر نہ ڈھایپنے ہر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کے اس عمل کو میزبانوں کی توہین کہا اور جب خود سعودی عرب پہنچے تو ان کی اہلیہ خاتون اول میلانیا اور بیٹی ایوانکا دونوں نے سر ڈھانپے۔


امریکی صدر ٹرمپ کی ماضی میں کی گئی تنقید اورحال میں کئے جانے والے عمل پر میڈیا میں خوب بحث کی جا رہی ہے۔یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں جاری 55ملکی سربراہوں کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیںجہاں دہشتگردی کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی اور نیٹو طرز پر اسلامی ممالک کا بلاک بنانے کی بات بھی کی جارہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں