دو طرفہ سیریز، بھارتی کرکٹ بورڈ مذاکرات کیلئے آمادہ ہو گیا، شہریار خان

دو طرفہ سیریز، بھارتی کرکٹ بورڈ مذاکرات کیلئے آمادہ ہو گیا، شہریار خان

لاہور: پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس سارے معاملے پر پی سی بی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بات چیت کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ چیمپینز ٹرافی کے سلسلے میں آئی سی سی حکام ان دنوں لندن میں موجود ہیں اس لیے میگا ایونٹ سے پہلے دونوں بورڈز کے درمیان دبئی میں بات چیت کے امکانات کم ہیں۔

جون میں آئی سی سی کے اجلاس سے قبل دونوں بورڈز کے سربراہان لندن میں ملاقات کر کے دو طرفہ سیریز کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 3 مئی 2017 کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی تنازعات کے حل کیلئے قائم کمیٹی کے تحت ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھجواتے ہوئے 60 ملین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت 2014 سے 2013 کے درمیان سیریز کھیلنے کیلئے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے تھے اور سیریز نہ کھیل کر ہندوستان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہندوستان کے سیریز نہ کھیلننے کی صورت میں ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں