سوشل میڈیا پر سیاستدانوں پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف کارروائی شروع ہو گئی

سوشل میڈیا پر سیاستدانوں پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف کارروائی شروع ہو گئی

لاہور: سوشل میڈیا پر وزیراعظم سمیت نامور سیاستدانوں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا اکاونٹس کی انکوائری کی گئی ہے جس کے مطابق شوکت خان اور خان شوکت کے فیس بک اکاونٹ سے ہتک آمیز مواد اپ لوڈ کر کے نواز شریف اور دیگر نامور سیاستدانوں کیخلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیس بک انتظامیہ کو 2 اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ادھراسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان کو کس قانون کے تحت اٹھایا جا رہا ہے عوام کو اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی زبانیں بند نہیں کر سکتی نواز شریف ملک میں بنگلہ دیش ماڈل نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں بھی ملک کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں